counter easy hit

ملالہ اور ضیا یوسفزئی کی ایدھی کیلئے نوبیل انعام کی مہم

Edhi for the Nobel Prize of Malala

Edhi for the Nobel Prize of Malala

لندن……نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور اقوام متحدہ میں عالمی تعلیم کے مشیر ضیاء الدین یوسف زئی نے پاکستان کے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے لیے نوبیل انعام کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عظیم ترین انسان عبدالستار ایدھی میرے لیے ایک رہنما ہیں اور کروڑوں لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں، وہ ہزاروں مفت ایمبولینسوں کا بیڑہ چلاتے ہیں اور انہوں نے ہزاروں ڈاکٹروں کے لیے تربیت کا انتظام کیاہے، دنیا میں ایدھی ایمبولینس سروس ایمبولینسوں کا سب سے بڑا بیڑہ بن چکی ہیں۔ضیا الدین یوسف زئی کہتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کے لیے 88 سالہ عبدالستار ایدھی ولی کا درجہ رکھتے ہیں ،انہوں نے زندگی میں کبھی چھٹی نہیں لی ، وہ صرف دو جوڑی کپڑوں کے مالک ہیں اور کراچی کے ایک پسماندہ علاقے میں چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں،عبدالستار ایدھی یتیموں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور غریبوں کے لیے میڈیکل سینٹرز چلاتے ہیں، وہ مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں ۔ ان دونوں نے عبدالستار ایدھی کو امن کا نوبیل انعام دینے کیلئے چینج ڈاٹ کام پر پٹیشن پر دست خط کرنےکی مہم چلائی ہوئی ہے۔