لالہ موسی (نمائندہ خصوصی) غریبوں کے مسیحا ایدھی آف لالہ موسی الحاج شیخ عبدالخلیل کی رسم ختم قل ادا کردی گئی، رسم قل میں بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ سمیت پنجاب بھر کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر پنجاب بھر سے سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ غریبوں کے مسیحا ایدھی آف لالہ موسی الحاج شیخ عبدالخلیل کی رسم ختم قل میں رئس ناروے شیخ طارق محمود اپنے والد محترم مرحوم الحاج شیخ عبدالخلیل کے ختم قل میں شرکت کرنے والے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کی اور اس موقع پرانہوں نے اپنے والد صاحب کے ایصال ثواب کیلے 30 غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادی کرنے کا اعلان بھی کردیا
عالمی شہرت یافتہ نعت حوان محمد وحید بٹ نوری ایدھی آف لالہ موسی الحاج شیخ عبدالخلیل مرحوم کے ختم قل کے موقع پر نعت شریف پڑھتے ہوۓ