counter easy hit

پڑھی لکھی عورت پوری نسل کو تبدیل کر دیتی ہے،افتخار احمد بٹ

Educated woman

Educated woman

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )پڑھی لکھی عورت پوری نسل کو تبدیل کر دیتی ہے۔ای ڈی او ایجوکیشن افتخار احمد بٹ حکومت نے وراثتی قوانین،فوجداری قوانین میں ترامیم سمیت خواتین کی فلاح کے دیگر موثر اقدامات کیے ہیں۔ای ڈی او سی ڈی مدثر رضوان خواتین کو حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض پر بھی پوری توجہ دینی چاہیے تاکہ معاشرے میں توازن برقرار رہ سکے۔مسرت النساء پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین۔ تفصیلات کے مطابق پڑھی لکھی خواتین ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ قوموں کی ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اگر ہم پڑھا لکھا معاشرہ چاہتے ہیں تو ہمیں خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ایجوکیشن افتخار احمد بٹ نے آج ضلعی حکومت کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ مدثر رضوان خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خواتین کی فلاح کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں جن میں وراثتی قوانین،فوجداری قوانین میں ترمیم، وومن ہاسٹلز کا قیام،ملازمتوں میں کوٹے میں اضافہ،بالائی عمر کی حد میں اضافہ،کام کرنے کی جگہ پر محفوظ ماحول کے متعلق قوانین شامل ہیں۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی پرنسپل مسرت النساء نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام وہ عالمگیر مذہب ہے جس نے خواتین کو حقوق دیے ہیں۔اب خواتین کو چاہیے کہ وہ حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض پر بھی پوری توجہ دیں۔تاکہ معاشرہ مٰن توازن برقرار رکھا جاسکے۔عورتوں کو زیور تعلیم آراستہ کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پڑھی لکھی تربیت یافتہ اور اعلی اقدار کی حامل نسل کی بنیاد رکھی جاسکے۔خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمنار میں پہچان ویلفےئر سوسائٹی،شہری اجتماعی ترقیاتی کونسل،پرل ویلفئیر فاؤنڈیشن، بحالی معذوراں ویلفےئر فاؤنڈیشن،حیات الھدی ویلفےئر فاؤنڈیشن سمیت دیگر این جی اوز،سکول و کالجز کی طالبات،سمیت ضلع بھر کے دیگر افسران نے شرکت کی۔