counter easy hit

فلم انڈسٹری کے بحران کے خاتمے کیلیے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے، سعیدہ امتیاز

لاہور: اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ فلم بینوں کی واپسی اوربحران کے خاتمے کے لیے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپڑھے لکھے نوجوانوں کو انڈسٹری میں متعارف کروایا جائے۔

Educated youths should come forward to end the film industry crisis, Saeeda Imtiaz

Educated youths should come forward to end the film industry crisis, Saeeda Imtiaz

پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں مسلسل اضافے اورسینکڑوں سینما گھرکی تباہی کی وجوہات کوئی جاننا نہیں چاہتا، حالانکہ ان کے بارے میں نوجوان فلم میکرز کو ضرور جاننا چاہیے، تاکہ وہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کریں۔ ملک بھر میں سینما گھروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جوکاروبارنہ ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپ، پلازے اور دیگر کاروباری مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں بننے والی زیادہ ترفلمیں ذات برادری، غنڈہ گردی اوردیرینہ دشمن داریوں کے موضوعات پرمبنی ہوتی تھیں، جن کو فلم بینوں کی اکثریت نے عرصہ دراز سے مسترد کر دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلمسازوں، ہدایتکاروں، ڈسٹری بیوٹرز، سینما مالکان اور اسٹوڈیو اونرز نے اس حوالے سے کبھی کوشش نہیں کی کہ فلم بینوں کی واپسی اوربحران کے خاتمے کے لیے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو انڈسٹری میں متعارف کروایا جائے۔ اگرایسا کیا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی اور نیا ٹیلنٹ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرپاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پرمتعارف کرواچکا ہوتا لیکن بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کے کرتا دھرتا شخصیات ایساکرنے سے ہمیشہ دور رہے اور ان کے آپسی اختلافات نے بھی حالات کی بہتری میں خاصی رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے۔ لیکن اب انھیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اورنوجوان فلم میکرز کی رہنمائی کرنی چاہیے، تاکہ وہ بہترانداز سے پاکستانی فلم کودنیا کے کونے کونے تک پہنچا سکیں۔ اس وقت ہمیں آپسی یکجہتی کی ضرورت ہے، اس کے بناء آگے بڑھنا ممکن نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website