لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)انجمن طلباء اسلام پاکستان کے زیراہتمام ’’تعلیم برائے امن روڈکارواں ‘‘ کے قائدین کا لالہ موسیٰ پہنچنے پروالہانہ استقبال کیاگیا،مرکزی صدراے ٹی آئی چوہدری محمدعاکف طاہرایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری ریحان قادری،سابق صدرسیدآفتاب عظیم بخاری ،احسان جٹ ناظم شمالی پنجاب،سیدبوعلی شاہ ناظم پنجاب،جعفرماجدناظم کارواں کی قیادت میں قافلے کے شرکاء جب لالہ موسیٰ پہنچے تو چیئرمین اے ٹی آئی پنجاب عثمان عزیزقادری،ڈسٹرکٹ ناظم غلام مرتضیٰ کھوکھر،مرزامحمدیٰسین قادری،چوہدری حمدامجدکیلانی،مہرمحمدعاطف ،مولاناجمیل الرحمٰن نقشبندی،مولاناعبدالستار،صدرسنی تحریک محمدشہبازبٹ کی قیادت میں طلباء اور شہریوں نے انکاوالہانہ استقبال کیا،قائدین کو پھولوں کے ہاروں سے لادیاگیااور گلپاشی سے روڈ سرخ ہوگئی،اورفضاسیدی مرشدی یانبی ﷺ یانبیﷺ کے نعروں سے گونجتی رہی ۔