اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا دفتری حکم جاری کر دیا۔ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں امتحانات مئی اور جون میں لیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے تمام صوبوں بشمول دارلحکومت کے محکمہ تعلیم کو 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات دے دیے۔ وزارت تعلیم نے حکم جاری کیا ہے کہ 11 جنوری سے غیر تدریسی عملے کے لیے تعلیمی دارے کھول دیے جائیں اور تدریسی عمل سے قبل ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی تیاریاں مکمل کی جائیں۔ 18 جنوری سے ملک بھر میں نویں سے بارہویں،25 جنوری سے پہلی سے آٹھویں جبکہ یکم فروری سے کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل بحال کیا جائے۔