کراچی (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیا جا رہا، امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری کالجز ، ڈی جی پرائیویٹ اسکولزودیگرعہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز اور امتحانات کےحوالے سے حکمت عملی سمیت دیگرامورکاجائزہ لیا گیا اور پہلی سے 8 ویں جماعت کے طلبہ کواگلے گریڈ میں پروموٹ کرنے پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلی سےآٹھویں جماعت کےامتحانات یکم جون سے 15جون تک ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا اور تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت کی جبکہ وزیر تعلیم سندھ کےاسکولوں کو ہدایت پرعمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ یاد رہے سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات کو 30 مئی تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا کی وجہ سے گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت دے دیں جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیا جا رہا۔