نیو یارک: انڈے ہی انڈے، نیویارک میں کھلا پاپ اپ دی ایگ ہاؤس، جہاں کھانے والے نہیں بلکہ دیکھنے اور کھیلنے کے لئے انڈے ملتے ہیں۔ نیویارک میں کھلا ایگ ہاؤس لیکن یہاں انڈے کھانے کے لئے نہیں بلکہ دیکھنے اور کھیلنے کے لئے ملتے ہیں۔
انڈے کے چھلکے میں جھولا لیں، انڈوں کے کارٹن پر سیلفی لیں یا انڈے کے تالاب میں کود جائیں، ایگ ہاؤس کی سیر کرنے کے لئے ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔ آن لائن بکنگ پر اٹھارہ ڈالر اور موقع پر خریدیں تو اکیس ڈالر خرچ ہوں گے۔ ایگ ہاؤس سمنتھا میرابل کا اچھوتا خیال ہے۔ یہ عارضی پاپ اپ ہاؤس ستائیس جون تک نیویارک میں رہے گا جس کے بعد وہ اسے لاس اینجلس اور چین کے شہر شنگھائی لے جائیں گی۔