counter easy hit

انڈوں کے پکوڑے

اجزاء
انڈے —– چھ عدد (سخت ابلے ہوئے چھیل لیں٬ اور آدھ انچ موٹے قتلے کاٹ لیں)
بیسن —— آدھا کپ
کارن فلور —– دو چائے کے چمچ
سفید مرچ —– حسب ضرورت (پسی ہوئی)
نمک —– حسب ضرورت
اجینو موٹو —— چٹکی بھر
سویا ساس —— ایک چائے کا چمچ
چلی گارلک ساس —– دو چائے کے چمچ

ترکیب
بیسن٬ کارن فلور اور ساری اشیاﺀ پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں جو زیادہ پتلا نہ ہو- اب انڈوں کو اس میں ڈبو کر بالکل مدھم آنچ پر تیل ڈال کر تلیں اس ترکیب سے آلو کے قتلے اور پیاز کے لچھے بھی فرائی کرسکتی ہیں