تل ابیب…….. مصر نے3 سال کے وقفے کے بعد اسرائیل میں دوبارہ اپنا سفیر تعینات کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مصری سفیر ہازم ہیرات جمعے کے دن ہی تل ابیب پہنچ گئے تھے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے نومبر 2012ءمیں قاہرہ حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا