قاہرہ …..مصرکےسیاحتی شہرالغردقہ میں 2 حملہ آوروں کی ہوٹل میں فائرنگ سے 3سیاح زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ سےایک حملہ آور مارا گیا۔مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی اور ان کے پاس چاقو اور ایک گن تھی، ایک حملہ آور نے فائرنگ کی جس سے 2 غیرملکی سیاح زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے خودکش جیکٹ والا حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق ایک حملہ آور طالب علم تھا جس کا تعلق غزہ سے تھا۔