قاہرہ (یس ڈیسک) حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد فوجیوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی ہے۔
حملہ آوروں کا نشانہ العریش پولیس کا ہیڈ کوارٹر فوجی اڈہ اور اسکی رہائشی کالونی تھی۔ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیاں اڑائیں اور پھر راکٹ فائر کئے۔
ایک دوسرے واقعے میں رفاہ چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سینائی میں معزول صدر محمد مرسی کے حامی حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔