امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر مصر نے غربِ اردن میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر مجوزہ قرارداد پر ووٹنگ ملتوی کی ۔
ووٹنگ رکوانے کیلئے ٹرمپ نے مصری صدر سے بھی بات کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اس قرارداد میں ووٹ ڈالنے سے گریز کرنے پر غور کر رہا تھا جس صورت میں یہ قرارداد منظور ہو جاتی۔اسرائیل نے مصر کی قرار داد پر ووٹنگ رکوانے کیلئے ٹرمپ سے رابطہ کیاجس کے بعد ٹرمپ نے سلامتی کونسل اور مصری صدر سے رابطہ کیا۔السیسی اور ٹرمپ کے درمیان رابطے میں اتفاق کیا گیا کہ نئی امریکی انتظامیہ اس معاملے پر غور کرے گی۔مصر کی جانب سے قرارداد واپس لینے پر کچھ ملکوں نے اسے تنقید کا نشا نہ بنایا ہے ۔