مصر کےصدرعبدالفتح السیسی نے دو گرجا گھروں میں دھماکوں کے بعد ملک میں 3ماہ کےلیےایمرجنسی نافذ کر دی۔
مصر کے شہروں طنطا اور اسکندریہ کے گرجا گھروں میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 44 ہوگئی جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ مصری صدر نے دھماکوں پر اظہار افسوس کیا اور ملک میں 90 روز کے لئے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اہم مقامات کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کر دی ہے۔ دونوں دھماکے گرجا گھروں میں جاری پام سنڈے کی تقریبات کے دوران ہوئے، پہلا دھماکا مصر کے شمالی شہر طنطا کے گرجا گھر میں ہوا، کچھ گھنٹوں بعد ہی اسکندریہ شہر کے گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکا ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں ہونے والے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔