مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اور باغیوں سے جھڑپوں میں 10فوجی اہلکار اور 15باغی مارے گئے.
Egypt: roadside bomb blast, killing 10 soldiers and 15 rebels in clashes
حکام کے مطابق واقعہ ان فوجیوں اور دہشت گرد گروپ داعش کے حامی عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران15 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ بیان کے مطابق جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں، جب فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے ایک انتہائی خطرناک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ وہاں سے فوجیوں کو بڑی مقدار میں بارودی مواد اور استعمال کے لیے تیار بموں کے ساتھ ساتھ دستی بم اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔