لاہور(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اوردرخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی سٹی42 کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں
اورمیڈیا کی کردارکشی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرامے میں سیاستدان، میڈیا، بیوروکریسی کے کردار دکھائے گئے ،ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کی کردارکشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر جا رہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈرامہ عہدے وفا پرپابندی عائد کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنایا جانے والا ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ سرحد پار بھی مقبول ہے، کرتار پور آنے والے والے سکھ یاتریوں نے اسے پسندیدہ ترین قرار دیا۔ ڈرامے کے مرکزی کردار احد رضا میر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وی لاگر تحسین باجوہ سکھ یاتریوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
نفسانی خواہشات کا عروج عمر کے کس حصے میں ہوتا ہے؟ جغرافیہ بلوغت سے عقل کو دنگ کر ڈالنے والی معلومات
اس دوران وہاں موجود خواتین نے پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ سیریل سے متعلق پوچھنے پر ’’عہد وفا ‘‘ کا نام لیا۔ خواتین کے جوش وخروش کو دیکھتے ہوئے وی لاگر نے بھی انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل سائٹ انسٹا پر کرتار پور میں بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احد رضا میر نے لکھا ’’ ایک اداکار کیلئے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں کہ اس کا کام سرحدوں کے پار دیکھا جائے اور لوگوں کو قریب لائے ‘‘۔ احد نے بھارت سے پاکستان آنے والے ان زبردست مداحوں سمیت تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیار اور امن کا پیغام دیا۔ ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پیشکش اورلارنس کالج مری میں زیرتعلیم 4 دوستوں کی کہانی ہے جو اپنے وطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔ احد رضا میر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو دراصل تحسین باجوہ کے تازہ وی لاگ’’لاہور ٹو کرتارپور دربار صاحب ‘‘ کا ایک حصہ ہے۔