آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہماچل پردیش حکومت کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چائیے
لاہور (یس اُردو) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کہتے ہیں کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اوربھارت کا میچ نیوٹرل وینیو پر ہونا چائیے ، پی سی بی کو بھارت میں سکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لینا چائیے ۔ایک انٹرویو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہماچل پردیش حکومت کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چائیے، پی سی بی کو قومی ٹیم کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرنا چائیے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور میڈیا کے نمائندے بھی غیر محفوظ ہونگے ۔آئی سی سی کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے روایتی حریف کے ساتھ کرکٹ تعلقات بہتر کرنے کے لیے لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اس ماحول میں قومی ٹیم کو بھارت بھیجنا خطرے سے خالی نہیں ہو گا ۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا کی ٹیم کو ایسی دھمکیاں دی جاتیں تو وہ اب تک میچ کھیلنے سے انکار کر چکے ہوتے ۔