counter easy hit

عید الاضحی: سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نےاعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں اور امن عامہ برقرار رکھنے کے لئےہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اعلیٰ پولیس حکام سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی خود کریں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والےادارے مزید جانفشانی سے فرائض انجام دیں.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مساجد،امام بارگاہوں،عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے،پولیس افسران خود موقع پر جا کر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں،اور وضع کردہ سیکیورٹی پلان کی مکمل مانیٹرنگ کریں۔