پیرس: عید الفطر تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لئے خوشیوں کی نوید ثابت ہو دنیا بھر میں ظلم و زیادتی اور مفلسی و بے بسی میں سسکتے مسلمان بھائیوں کا خیال ہمارے دلوں کو آزردہ کر رہا ہے، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس چوہدری اکرام رانجھا
ہماری آرزو ہے کہ نہ صرف ہمارے تمام عوام کے لئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے یہ عید مسرتوں کی نوید لے کر آئے عید کے دن ہر جانب مسرت و شادمانی کا ماحول سرگرم ہوتا ہے ایک دوسرے کو مبارک باد دینا عید الفطر کی خوشی میں غریبوں کے حق کا خیال رکھیں