سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور )شرم ان کو مگر نہیں آتی ۔۔عید الفطر کے نزدیک آتے ہی درزیوں نے بھی چھریاں تیز کر لی ،سادہ سوٹ کی سلائی 7سو روپے سے 1ہزار تک پہنچ گئی ،تفصیل کے مطابق ماہ رمضان کے مقدس مہینہ اور عید الفطر کے نزدیک آتے ہی درزیوں نے بھی قصائیوں کی طرح غریب عوام پر چھری تیز کرتے ہوئے سادہ سوٹ کی سلائی700روپے سے1000روپے تک پہنچا دی گئی جبکہ ان دنوں درزیوں کے نخرے آسمان کو چھو رہے ہیں ہر طرف عید کا رش اور لوڈشیڈنگ کا ڈرامہ رچا رہے ہیں اور پھر گاہکوں کی مجبوری کا فائدہ اُٹھاکر منہ مانگی سلائی مانگ رہے ہیں ،پورے شہر میں ہر درزی کا اپنا نخرہ اور ریٹ ہے ،غریب عوام 1000روپے سوٹ کی سلائی 7سو سے لیکر1ہزار روپے دینے پر مجبور ہیں ،قابل افسوس بات یہ ہے کہ درزیوں نے اپنے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جو کہ کسی حکومتی ادارے سے منظور شدہ نہیں ہیں ،گاہکوں کا کہنا ہے درزی بھی یہ یاد رکھیں کہ رزق حلال عین عبادت ہیں لہذا درزی حرام کی کمائی سے اجتناب کرتے ہوئے مناسب ریٹ لگائیں اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے ان ناعاقبت اندیش درزیوں کو لگام ڈالتے ہوئے سرکاری ریٹ مقرر کریں اور مقررہ ریٹ سے زیادہ سلائی لینے والے درزیوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔