counter easy hit

پشاور کے کئی علاقوں میں عید ۔۔ ادھر پورے ملک کے علمائے کرام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

Eid in many areas of Peshawar .. The whole country's scholars also heard their decision

پشاور(ویب ڈیسک) ملک کے ممتاز اور جید علمائے کرام نے خیبر پختون خوا میں عید کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج رمضان کا انتیس واں روزہ رکھیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے، جسے ملک کے نامور علمائے کرام نے مسترد کردیا۔اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مفتی زبیر نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ہوتے ہوئے ایک مسجد کی انتظامیہ کے کہنے پر صوبائی حکومت نے کیسے اعلان کردیا۔دریں اثنا مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ ریاست کی قائم کردہ کمیٹی کی موجودگی میں عید کا اعلان کر کے صوبائی حکومت کیا ریاست میں اختلاف پیدا کرنا چاہتی ہے؟ایبٹ آباد کی جامع مسجد صدیق شریفی کے خطیب علامہ سعیداللہ ہزاروی نے کہا ہے کہ آج ہزارہ ڈویژن میں 29 واں روزہ ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مسجد قاسم علی خان کو 112 سے زیادہ شہادتیں موصول ہوئیں، وزیراعلیٰ نے اظہار یکجہتی کے لیے کل عید منانے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں، چاند کی رویت 23 شہادتیں پشاور سے موصول ہوئیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے کئی مسائل درپیش ہیں، خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی سطح پر مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی رمضان اور شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کے ممتاز اور جید علمائے کرام نے خیبر پختون خوا میں عید کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج رمضان کا انتیس واں روزہ رکھیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website