عید میلاد النبی ﷺ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں فیضان مدینہ کا دورہ، تلاوت سنی، علمائے کرام سے ملاقات بھی کی۔
کراچی: (یس نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ فیضان مدینہ پہنچنے پر علماء کرام نے ان کا استقبال کیا۔ فیضان مدینہ میں بلاول بھٹو زرداری اور سید مراد علی شاہ نے علماء کرام سے ملاقات کی اور جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ نے تلاوت قرآن پاک بھی سنی۔بعد ازاں میڈٰا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لوگوں کا ان سے بہت توقعات ہیں۔ انہوں نے مزید کہ آج صرف امن اور محبت کی باتیں کروں گا، کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اتفاق اور اتحاد کو فروغ دینا چاہئے، پیپلز پارٹی کا پیغام محبت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ فیضان مدینہ آنا میری خواہش تھی، آج کے دن لڑایئوں کو بھول جانا چاہئے اور امن کا پیغام دینا چاہئے۔