جنوبی افریقہ کے ماہرین ارضیات نے ماریشس کے قریب ساڑھے آٹھ کروڑ برس پہلے غائب ہوجانے والا براعظم دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برصغیر اور مڈغاسکر اسی لاپتہ براعظم ماریشیا کا حصہ ہیں، براعظم کا دیگر حصہ ساڑھے آٹھ کروڑ برس پہلے سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ ماہرین ارضیات کے مطابق براعظم کے ڈوبنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیںجس سے کرہ ارض میں ہونے والی تبدیلیاں جاننے میں مدد ملے گی۔ یہ براعظم پہلے انٹارکٹیکا، افریقہ، آسٹریلیا اور جنوبی امریکا پر مشتمل عظیم براعظم گوڈوانا کا حصہ تھا۔ ماہرین کا کہناہے کہ ماریشس کے سمندر کی تہہ میں پائی جانے والی معدنیات زرقون تین ارب برس قدیم ہیں۔