counter easy hit

عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں آٹھ افراد کے خلاف چلان جمع کروا دیئے

eight doctors Atai

eight doctors Atai

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشرف نے ڈرگ انسپکٹر عرفان کے ہمراہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں آٹھ افراد کے خلاف چلان جمع کروا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثما ن علی خاں کی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اشرف اور ڈرگ انسپکٹر عرفان نے اچانک چھاپے مار کر بچیکی کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر عارف اویسی کو ہربل پیتھی و ایلو پیتھی اشتہار ات کے ذریعے ہر قسم کا علاج کرنے اور پیڑے والی کے عطائی ڈاکٹر علی اکبر کے خلاف چالان سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ (D.Q.C.D) کو بھیجوا دیئے دریں اثناء ڈی ایچ کیو کے ادویات سٹور سید والہ کے وسیم میڈیکل سٹور بچیکی کے ظہور میڈیکل سٹور مانگٹانوالہ کے بخاری میڈیکل سٹور سے مشکوک ادویات کے نمونے لیکر لیبارٹری میں بھیجوادئیے