counter easy hit

آٹھ گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال ہو گئی

Eight hours after the electricity supply

Eight hours after the electricity supply

ایک ہی ہفتے بجلی کے دوسرے بڑے بریک ڈاون نے پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں صارفین کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال ہو گئی۔
لاہور: (یس اُردو) چھ روز میں دو سرا بڑا بریک ڈاؤن جمعرات سہ پہر تین بج کر چودہ منٹ پر گدو تھرمل پاور ہاؤس کا مین ٹرانسفارمر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ سسٹم میں گڑ بڑ ہوئی تو اکثر علاقوں میں سپلائی بھی گڑ بڑا گئی۔ لوڈ بڑا تو سسٹم بچانے کیلئے منگلا اور تربیلا سمیت دیگر پیدواری یونٹ بھی بند کر دیئے گئے جس کے بعد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع بجلی سے محروم ہو گئے۔ شیخوپورہ کے قریب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے لیسکو کے تمام گرڈ اسٹیشن بھی بند ہو گئے۔ اسلام آباد اور لاہور کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اٹک، جہلم، ملتان ، فیصل آباد، پشاور اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے بھی گھنٹوں اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ اس سے پہلے جمعے کے روز مظفر گڑھ کے قریب ٹرانسمشن لائن میں خرابی بھی بڑے بریک ڈاؤن کا سبب بنی تھی۔