counter easy hit

آٹھویں روز بھی وادی میں کرفیو نافذ، 44 کشمیری شہید

Eighth day

Eighth day

کٹھ پتلی حکومت نے وادی میں پاکستانی اخبارات اور چینلز کی نشریات پر پابندی لگا دی
سری نگر (یس اُردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو مزید کشمیری شہید ہو گئے ، شہداء کی تعداد 44 ہو گئی ، آٹھویں روز بھی وادی میں کرفیو نافذ ہے ، کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ وادی میں پاکستانی چینلز کی نشریات بند کر دیں ، مقامی اخبار کے دفتر پر چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔قابض بھارتی فوج کا کشمیرپر ظلم وستم آٹھویں روز بھی جاری ہے ۔ کپواڑا اور کلغام کے علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو مزید کشمیری شہید ہو گئے جس کے بعد شہید کشمیریوں کی تعداد تینتالیس تک جا پہنچی، پچیس سو سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے متعدد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں ۔کٹھ پتلی حکومت نے وادی میں پاکستانی اخبارات اور چینلز کی نشریات پر پابندی لگا دی ۔ مقامی اخبار کے دفتر پر چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی مسلسل آٹھویں روز بند ہے ۔ادھر انتظامیہ نے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک، شبیر احمد شاہ سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو حراست یا گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔