1992 میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور سابق ٹیسٹ بیٹسمین اعجاز احمد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فیلڈنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اعجاز احمد کئی سالوں سے قومی کرکٹ اکیڈمی میں فیلڈنگ کوچ کی خدمات انجام دے رہے تھے ۔اس دوران وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی کام کرتے رہے۔
چند ماہ قبل انہوں نے پاکستان اے ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے زمبابوے کا بھی دورہ کیا تھا، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد نے ایک ہفتہ قبل استعفیٰ دیا تھا، اعجاز احمد دبئی میں ایم سی ایل کی اکیڈمی میں کام کریں گے، اعجاز احمد کا شمار قومی اکیڈمی کے سینئر کوچز میں ہوتا ہے۔