سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) کہاں ہے کہ سیاست دان حکمرانی کی منزل پر پہنچ کر عوام کے بنیادی مسائل سے کیوں نابلد ہو جاتے ہیں پاکستانی عوام اب اپنے علاقائی، صوبائی اور وفاقی سطح پر موجودسیاست دانوں کے گفتار اوراعمال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے یہ لوگ منافقعت کی تمام حدیں عبورکر چکے ہیں عوام کے بنیادی مسائل کی طرف عدم توجو ان کاوطیرہ بن چکاہے بیوروکریسی کو اپنا ذاتی غلام بنارکھاہے اگر کوئی ایمانداری سے کام کرنا چاہے بھی تو اسکو اپنے رفقاء اور احباب کی طاقت دیکھا کر زیر کر لیا جاتا ہے اعجاز محمود نے بات کرتے ہوئے مزیدکہا کہ عوام کو سیاسی شعور آچکاہے اب یہ روایتی سیاست دان جن کی سیا ست کا محور پولیس ،پٹواری اور بیوروکریسی ہے انکی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہونے والی ہے اب سیاستدان وہ سامنے آئیں گے جو کرپشن ، کمیشن اور بدعنوانی سے پاک ہو ں گے چونکہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوامی شعور بیدار کر دیا ہے اس لیے اب وہ دن دورنہیں جب پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی اور عوام کی فلاح و بہبود کاتاریخی دور ہوگاجہاں ہر پاکستانی کے بنیادی مسائل منصفانہ طریق کارسے حل ہوں گے عوام سیاسی ڈیروں کی چاکری سے آزاد ہو جائے گی۔