اسلام آباد(ویب ڈیسک)مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرحکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کیلئے لندن مفروربیٹے موجودہیں تومریم نوازکووہا ں جانے کی کیاضرورت ہے؟دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا مریم نواز کوواپس جیل میں ہوناچاہیے۔یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ
طاقتور ترین مشروب جسے پینے سے موت کے منتظر مریض بھی اٹھ کر بیٹھ جائیں
ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالے جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کردی ہے۔درخواست میں مریم نواز نے چھ ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے جبکہ عدالت نے بھی درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے پیر کو سماعت مقررکردی ہے۔اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مریم نے کہا کہ ای سی ایل میں ان کا نام بغیر کسی نوٹس کے ڈالا گیاہے۔انہوں نے کہا والد کی بیماری کے باعث وہ ذہنی دباوکا شکار ہیں ، انہیں ان کی ضرورت ہے۔والدہ کی وفات کے بعد نوازشریف کی دیکھ بھال وہ ہی کرتی ہیں۔اورنواز شریف انہی پر ہی انحصار کرتے ہیں۔حتمی فیصلہ آنے تک چھ دنوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ واپس کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔مریم نوازشریف کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے اور پیرکو پیر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرنے گا۔ان سے قبل ان کے والد میاں نوازشریف نے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک اور وزارت کیخلاف کھل کر بول پڑے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ” میں اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر انفارمیشن منسٹر سائبر سکیورٹی پالیسی کا نفاذ کیوں یقینی نہیں بنا رہے۔فواد چودھری انسانی حقوق کی کارکن نگہت داد کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کررہے تھے جس میں نگہت دادنے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 2005میں سابق سینیٹرفرحت اللہ بابر نے پہلی بار ڈیٹاپروٹیکشن بل پیش کیاتھا،پندرہ سال ہوگئے ہیں ملک میں ڈیٹا کے تحفظ کا کوئی قانون وجود ہی نہیں رکھتا۔اس بل میں آئین اور آئی سی سی پی آرکے تحت شہریوں کے انفرادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیاتھا۔نگہت داد کی ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ”نگہت داد آپ نے اچھا پوائنٹ اٹھایا ہے،میں بھی حیران ہوں کہ آخر آئی ٹی منسٹر سائبر سکیورٹی کی پالیسی کا نفاذ کیوں نہیں کررہےفواد چودھری نے کہاکہ کئی ڈیٹا سنٹرزاور ڈیٹا سکیورٹی نے کابینہ میں متعددبار اس موضوع کو اٹھاچکے ہیں‘۔