الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں منتخب ارکان جمعرات کو حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد: ( یس اپردو) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں منتخب ارکان جمعرات کو حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعد الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومت نے جاری کرنا ہے، ایم کیوایم کی اس حوالے سے الیکشن کمیشن پر تنقید بلاجواز ہے۔