مانگامنڈی; حلقہ این اے 136۔ پی پی 171 اور 172 میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، اس حلہ میں پی ایم ایل این کے نامزد امیدوار سابق ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا،
جبکہ پپپلز پارٹی نے جمیل احمد منج اور ایم ایم اے نے نظام دین کو میدان میں اتارا ہے، اسی طرح سیٹوں کے لیے اپی پی 171 میں مسلم لیگ (ن) کے کرنل (ر) رانا محمد طارق اور پی ٹی آئی کے رانا جاوید عمر مد مقابل ہیں جبکہ تحریک لبیک اسلام کے لطیف مرتضائی اور تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار نواز گڈو اور ایم ایم اے کے نواز بلوچ شامل ہیں جبکہ پی پی 172 میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امدوار مرزا محمد جاوید اور پی ٹی آئی کے خالد گجر اور آزاد امیدوار سابق ایم پی اے عبدالزشید بھٹی کے درمیان جانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جار ہی ہے۔ ایک سروے کے مطابق حلقہ این اے 136 میں تین بڑے علاقے مانگا منڈیم رائیونڈ اور چوہنگ میں ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور کسی بھی جماعت کے امیدواور کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف این اے 136 اور صوبائی حلقہ جات 171,172 میں ٹکٹوں کے حصول میں زبر دست مقابلہ شروع ہے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق این اے 136 میں جمشیداقبال چیمہ اور چوہدری خالد محمود گجر ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں۔ جبکہ 171 صوبائی حلقہ میں
محمد اویس بھٹی اور رانا جاوید عمر کے درمیان مقابلہ ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 136 میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔ (ن) لیگ کو ماضی کی نسبت پی ٹی آئی کے مضبوط امیدواروں کا سامنا ہے جنہیں انتخابی مہم کے دوران غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔ (ن ) سے تعلق رکھنے والے دو سابق ارکان صوبائی اسمبلی سمیت درجنوں بلدیا تی نمائندوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ برادریوں میں بھی تقسیم ہو چکی ہے ۔ اڈیا لہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز کی جاتی عمرہ کی رہائش گاہ بھی اس حلقہ میں شامل ہے جبکہ اس علاقے کے یو سی چیئر مین نے بھی صوبائی اسمبلی آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ این اے 136میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 88ہزار 276ہے جس میں 1لاکھ 69ہزار 846مرد اور 1لاکھ 18ہزار 430خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ حلقہ میں مجموعی طور پر 226پو لنگ سٹیشنز کے قیام کا عمل جاری ہے جن میں 625پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے ۔ یہ حلقہ رائیونڈ، مانگا، شامکے بھٹیاں ، سندر، چوہنگ، مراکہ، کماس، ارائیاں ، جیا بگا، بھوبتیاں ، بستی امین پورہ، جودھو ڈھیر، بابلیانہ، جلیانہ ، موہلنوال، ازمیر ٹائون ، بحریہ ٹائون ،کینال گارڈن ، سکھ چین گارڈن، ڈریم گارڈن، اقبال ایونیو ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہا ئو سنگ سوسائٹی و دیگر پر مشتمل ہے ۔