اسلام آباد;پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے این اے 131 سے امیدوار کو سپورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی جانب سے ٹویٹر پر خبر شیئر کی گئی کہ ”کرکٹرمصباح الحق کا
این اے131پرپی پی کےامیدوارعاصم محمودکی حمایت کااعلان“ جس پر سابق کھلاڑی خود میدان میں آ گئے اور جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” نجی ٹی وی اس طرح کی افواہیں پھیلانے پر شرم آنی چاہی ، یہ میڈیا ہاﺅس لیگل نوٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ این اے 131 میں بڑی جنگ دیکھنے میں آئی گی کیونکہ یہاں پر ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے مقابلے میں خود عمران خان میدان میں اتر رہے ہیں جبکہ اسی حلقے میں برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد بھی الیکشن لڑرہے ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟ مصباح الحق نے حیران کن سرپرائز دے دیا۔ سابق کرکٹر مصباح الحق نے لاہور ے حلقہ این اے 131 پر پیپلز پارٹی کے امیدوارعاصم محمود کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر مصباح الحق نے لاہور ے حلقہ این اے 131 پر پیپلز پارٹی کے امیدوارعاصم محمود کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار برائے حلقہ این اے 131 عاصم محمود بھٹی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق اور مایہ ناز
کپتان مصباح الحق کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریئے سے اتفاق کرنا خوش آئند ہے۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد اگلے ماہ 25 جولائی کو ہوگا۔ جبکہ جس حلقے میں مصباح الحق نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اسی حلقے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی میدان میں اتریں گے۔ این اے 131 لاہور میں عمران خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ووٹ کس کو دیں گے، قومیکرکٹ فخر زمان نے فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ کی 25 تاریخ کو ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں خوب زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہیں۔ جبکہ عوام بھی انتخابات کو لے کر خوب دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ایسے میں پاکستان کے کرکٹرز بھی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ملک میں اگلے ہفتے شیڈول عام انتخابات کے حوالے سے اب قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر اپناووٹ ڈالیں گے۔ وہ اپنا ووٹ اسی پارٹی یا امیدوار کو دیں گے جس نے کام کروائے ہوں گے۔ وہ اپنے حلقے کے تمام امیدواروں کی کارگردگی کا جائزہ لے کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔