لاہور;مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 131کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ این اے 131میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور بہت ہی دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔ این اے 131، پی پی 162میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،عمران کی طرف سے شعیب صدیقی
نگرانی پرمامور تھے،ان کا کہنا تھا کہ بڑے سمارٹ طریقے سے اس الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے۔ لگتا ہے کہ 6 بجے کے بعد ہمارے ووٹوں کو ڈبل ٹک کر کے ضائع کیا گیا ہے اور اس معاملے کو لے کرہمیں ٹربیونل میں جانا پڑے گا۔این اے 131،پی پی 162میں امیدواروں کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواستوں پر ریٹرننگ آفیسر اختر بھنگو نے ووٹوں کی گنتی کا عمل شرع کردیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے شعیب صدیقی موجود رہے ۔ جبکہ دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2013کے الیکشن کے مقابلے میں 90لاکھ ووٹ زیادہ حاصل کئے ہیں جس کی وجہ پی ٹی آئی کی مسلسل جدوجہد اور امیدواروں کی انتھک محنت شامل ہے۔ امیدواروں نے ہمیشہ ہی بہت محنت کرنے کا ثبوت دیا ہے مگر چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں چھیالیس امیدوار چنے جن میں سے 23امیدوار وں نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور تحریک انصاف کے لئے اگلے پانچ سال حکومت کرنے کی راہ ہموار کردی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے تجزیے کے مطاق 2013کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 75لاکھ تریسٹھ ہزار پانچ سو چار ووٹ حاصل کرکے ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ٹھہری تھی جبکہ موجودہ الیکشن میں 9,287,736( بیانوے لاکھ ستاسی ہزار سات سو چھتیس ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ مودہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 16,851,240 حاصل کئے ہیں جس میں امیدواروں کی محنت کا کردار بہت معنی رکھتا ہےامیدواروں نے عمران خان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور ان کے معیار پر پورا اترے۔ الیکشن کمیشن کے تجزئے کے مطابق پنجاب کے مضبوط امیدواروں نے پی ٹی آئی کے 42امیدواروں میں سے بیس امیدوار کامیاب ہوئےاور 3,907,178ووٹوں میں اضافہ کیا ہے۔