اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج تک سپریم کورٹ میں اتنا بڑا کیس نہیں دیکھا ، عدالت عظمیٰ پانامہ لیکس پر جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آج تک سپریم کورٹ میں اتنا بڑا کیس کبھی نہیں دیکھا ، پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان دوست تھا، ہے اور رہے گا ، ہمارا آج لڑائی کا موڈ تھا ، عمران خان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں ، کمیشن کے حق میں رائے گئی تو اپنے ٹی او آر دوں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی زندگی میں اس سے بڑا کیس نہیں دیکھا ، نواشریف پھنس گئے ہیں ، مسجد کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ والا بھی عدالت سے نااہل ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب وزیراعظم کو بتانا ہو گا کہ پیسے کہاں سے آئے ہیں ، الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔