اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں متنازع تقریر کا نوٹس لے لیا۔ محمود اچکزئی کو حکم دیا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو حاضر ہو کر وضاحت پیش کریں۔
محمود خان اچکزئی کو شہری وحید کمال کی درخواست پر سماست کے بعد نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ محمود اچکزئی نے تقریر میں قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کی تھی ۔ الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کو یکم ستمبر کو طلب کرتے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رائے طلب کر لی ہے۔
اس سے پہلے محمود اچکزئی اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخواہ کو بھی افغانستان کا حصہ کہہ چکے ہیں جس پر عوام حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔