پشاور (یس ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی محمد عدیل تحریک انصاف پر سینٹ الیکشن میں بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی حکومت سے ملا ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اے این پی کے امیدوار حاجی عدیل نے کہا کہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے پولنگ نہیں ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی اعتراضات کئے، لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔
حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ پہلے میڈیا کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اسمبلی کے اندر تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان بیلٹ پیپر چھپا کر باہر لارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بھی حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔