الیکشن کمیشن نےعمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔ہاشم علی بھٹہ کی عدم پیروی پر عمران خان کی نا اہلی کی درخواست دوسری بار خارج کی گئی ہے ۔
Election Commission: Khan’s petition out regarding disqualification
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ عدالت میں آج بھی پیش نہ ہوئے، الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کی بناء پر درخواست خارج کر دی۔ہاشم علی بھٹہ نے عمران خان کو آرٹیکل 62/63 پر پورا نہ اترنے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے انہیں نا اہل کرنے کی درخواست کی تھی ۔