اسلام آباد : پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ہمارے خط کا جواب نہیں دیا بلکہ قوم سے مذاق کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جوابی خط نے جسٹس ناصر الملک کی توہین کی ہے۔ الیکشن کمیشن میں کون سے بت آ گئے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ان سے جواب نہیں مانگا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن کسی عقل مند آدمی کو بٹھا کر میرے سوالوں کا جواب دیتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں انصاف کے حصول کیلئے سٹریٹ موومنٹ نہیں چلانا چاہتا۔
قانونی طور پر معاملات حل ہونے چاہیں۔ پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے پر مشاورت جاری ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان کے مستعفی ہونے کی حمایت کر دی ہے۔
وہ تمام جماعتیں جنہوں نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کیا، ان سے رابطے کیلئے شاہ محمود قریشی کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔