counter easy hit

الیکشن کمیشن: 70 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن گوگل میپ سے منسلک

لوگ گھر بیٹھے اپنے پولنگ سٹیشن کا نقشہ ، تصویر اور فاصلے کی معلومات حاصل کر سکیں گے:الیکشن کمیشن میں اجلاس ،چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا اور چاروں ممبران کی شر کت

Election commission: more than 70 thousand polling stations connected to Google Maps

Election commission: more than 70 thousand polling stations connected to Google Maps

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ملک کے 70ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کر دیا،اب عوام کو جی آئی ایس کے ذریعے اپنے پولنگ سٹیشن کا محل وقوع معلوم ہو سکے گا،جمعہ کو الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا اور چاروں ممبران الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام نے بھی شر کت کی،اجلاس میں بتایا گیا کہ پچھلے ایک سال کی مسلسل محنت سے الیکشن کمیشن عملے نے چاروں صوبوں اور فاٹا میں مجوزہ 70 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کا سروے کیا،تمام پولنگ سٹیشنز کی تصویریں لیں،سہولیات کا جائزہ لیا،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنرنے الیکشن کمیشن کے عملے کی دن رات کی محنت کو سراہا جنہوں نے اتنے کم عرصے میں خراب موسم،دشوار گزار راستوں،محدود وسائل میں اس اہم پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا،الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ جن صوبوں میں پولنگ سٹیشنز میں بنیادی سہولتوں پانی ، بجلی ،بیت الخلا ، ٹیلی فون اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے وہاں فوری طور پر صوبے کے چیف منسٹر اور چیف سیکرٹری کو خطوط لکھے جائیں گے تا کہ وہ ان کی بروقت تکمیل کر سکیں اور ووٹروں کو پولنگ کے دن مشکلات نہ پیش آئیں،ملک گیر سروے کے دوران پنجاب میں 758 ، صوبہ سندھ میں 700 ایسے سکول سامنے آئے جن میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی یہ معلومات جلد ہی حاصل کر لی جائیں گی،ابھی ان پر کام ہو رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website