اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیشن سے مواد چھپایا اور اسے گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ ملے ہوئے ہیں،ڈھائی کروڑ ووٹ کا کوئی حساب ہی نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کے اسی سے نوے فیصد فارم 15 غائب ہیں،الیکشن کمیشن نیوٹرل نظر نہیں آیا۔