1. اپکا ووٹ کہاں رجسٹرڈ ہے دیکھنے کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کریں
2. الیکشن کمیشن کی طرف سے آپکو اپکا ووٹنگ ایریا پتا چل جائے گا
3. اگر آپ کا ووٹ کسی ایسی جگہ ہے جہاں سے اپکا یا آپکی فیملی کا کوئی تعلق نہیں تو فوری اپنا ووٹ تبدیل کروانے کے لئے درخواست دیں
4. ووٹ تبدیلی کا فارم اردو یا انگلش میں اس طریقے کے ساتھ بھیجا گیا ہے
5. اس فارم کو پورا کرنے کے لئے آپکو اپکا موجودہ رہائشی علاقے کا بلاک کوڈ پتا ہونا چاہیے
6. اس بلاک کوڈ کو جاننے کے لئے اپنی فیملی یا کسی پڑوسی کا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر دیکھ سکتے ہیں
7. اس کے بعد فارم پورا کر کے قریبی الیکشن کمیشن کے آفس میں جمع کروائیں
8. الیکشن کمیشن کے آفس کا پتہ دیکھنے کے لئے اس لنک سے اپنے صوبے کی لسٹ ڈاون لوڈ کریں https://www.ecp.gov.pk/frmGenericPage.aspx?PageID=29
9. اپکا ووٹ صرف اسی صورت میں ٹرانسفر ہوگا اگر آپکے شناختی کارڈ پر اپکا پتہ موجود ہے
10. اگر اپکا رہائشی پتہ بھی آپکے شناختی کارڈ پر موجود نہیں تو اس سب سے پہلے آپکو اپنا موجودہ پتہ اپنے شناختی کارڈ پر درج کروانا ہوگا
11. اس کے لئے آپ اپنا کرایہ نامہ یا گھر کے کاغذات کی کاپی لے کر قریبی نادرا آفس جائیں
12. یاد رکھیں کے ووٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 26 اپریل 2018 ہے
13. اس طریقے کو پھیلائیں تا کے الیکشن والے دن آپکو تنگ نہ ہونا پڑے
5اس کے علاوہ 26 مارچ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے آپ کی قریبی یوسی میں ڈسپلے سنٹر لگ رہے ہیں وہاں جا کر اپنے ووٹ کا اندراج یا پھر چینج کروا سکتے ہیں