counter easy hit

پی کے 115 : ایم پی اے کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 115 سے ایم پی اے محمد شعیب کیخلاف پی ٹی آئی کے عابد الرحمان کی درخواست نمٹا دیں،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آپ اپنا کیس الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش کریں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلقہ پی کے 115سے ایم پی اےمحمد شعیب کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے عابدالرحمان کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار عابد الرحمان کے وکیل بابر اعوان اورجمعیت علمائے اسلام کے ایم پی اے محمد شعیب کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،

وکیل محمد شعیب نے کہا کہ درخواست گزار نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلہ کرنے کےلئے60 دن تھے جوپورے ہوچکے ہیں،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آپ اپنا کیس الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش کریں،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے عابدالرحمان کی پی کے115سے متعلق درخواست نمٹادی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے قاسم خان سوری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو الیکشن ٹریبونل کی27 ستمبر کے فیصلہ کی روشنی میں7 اگست 2018ء کو قاسم خان سوری کی کامیابی کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ قاسم خان سوری کی کامیابی کے خلاف ناکام رہنے والے امیدوار لشکری رئیسانی نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ ٹربیونل نے قاسم سوری کی کامیابی کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

ELECTION, COMMISSION, OF, PAKISTAN, NEW, DECISION, FOR, MPA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website