اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ کے 81 حلقوں میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا، سندھ حکومت کو 26 نومبر تک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ، 3 دسمبر کو حتمی اعلان کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو 81 حلقوں میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 نومبر تک شہری اور دیہی علاقوں کی نشاندہی کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،حلقہ بندی افسر 27 سے 29 نومبر تک حلقہ بندیوں کی فہرستیں تیار کر کے آویزاں کرے۔
ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 نومبر سے یکم دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے،حلقہ بندی اتھارٹی 3 دسمبر تک اعتراضات نمٹائے گی اور حتمی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائے گی ۔
سندھ ہائی کورٹ نے 17 نومبر کو سندھ کے 81 حلقوں میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 15 روز میں نئی حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔