اسلام آباد (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں کام کرنے والے الیکشن ٹریبونلز کو انتخابی عذرداریوں کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں کام کرنے والے تمام الیکشن ٹربیونلز خط بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن ٹریبونلز جلد از جلد عزرداریوں پر فیصلہ سنانے کے پابند ہیں۔
عزرداریوں کی سماعت میں بلا وجہ تاخیر کرنے والے جرم کا مرتکب ہورہے ہیں، اس لئے تمام ٹریبونلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عذرداریوں کی سماعت جلد از جلد مکمل کرکے ان پر قانون کے مطابق فیصلہ سنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان سے ملاقات کے دوران ٹربیونلز میں زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی درخواست کی تھی۔