اسلام آباد : چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران تحریک اںصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے بتایا کہ دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ عمران خان کے الزامات کی روشنی میں بنائی۔
اضافی بیلٹ پیپر کی خبریں میڈیا میں آئی تھیں اس لئے ان کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ انہی کی نگرانی میں ہوئی۔ بیلٹ پیپر ڈیمانڈ کے مطابق ہی چھاپے گئے تاہم بیلٹ پیپرز کی تقسیم کا منصوبہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے آیا تھا۔ اضافی لوگ بھی پرنٹنگ کے لئے نہیں بلکہ جلد سازی اور نمبر لگانے کیلئے لئے گئے تھے۔