لاہور: نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت کا فرض انتخابات کے شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ انتخابات میں ووٹرز کو حق رائے دہی کیلئے پُرامن فضا اور ماحول فراہم کرینگے۔نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پر اعتماد بحال ہو گا۔ حکومت کی طرف سے انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کیلئے یکساں مواقع اور سب کو سہولتیں فراہم کرینگے۔ غیر جانبدار حیثیت میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ محدود وقت میں عوام کی بہتری کیلئے بھی کچھ کرنے کا موقع ملا تو کرینگے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شفاف انتخابا تکے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرائیں گے۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگراں حکومت کا بنیادی فرض شفاف و منصفانہ الیکشن کرانا ہے، ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پرامن فضا اور ماحول فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پر اعتماد بحال ہوگا، غیر جانبدار حیثیت میں قانون کے دائرے میں کام کررہے ہیں، تمام پارٹیوں کو یکساں مواقع اور سہولتیں فراہم کریں گے۔حسن عسکری نے کہا کہ محدود وقت میں عوام کی بہتری کے لیے بھی کچھ کرنے کا موقع ملا تو کریں گے، چاہتے ہیں کچھ ایسا کام کرجائیں جس سے عوام کو ریلیف ملیں۔واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے، نگراں کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہیں، ہم نےمل کر کام کرناہے، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا تھا،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا، اجلاس کے دوران کابینہ کو رولزآف بزنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔