اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ہمارے موقف ہی کی نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کی بھی توثیق ہے جس کے بعد اب الزامات اور بہتان تراشی کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہئے۔
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد قوم سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج قومی تاریخ کے نہایت اہم موقع پر قوم سے مخاطب ہوں۔
2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے جس کی رپورٹ بھی حکومت کو موصول ہوچکی ہے۔