لاہور : ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات کے دوران حکومت کی جانب سے سرکاری مشینری استعمال کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں ضمنی الیکشن کے دروان حکومتی مشینری استعمال کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ انتخابات میں حکومتی مشینری کا استعمال روکنا عدالت کا کام نہیں، الیکشن کمیشن ایک با اختیار ادارہ ہے لہذا اس سے رجوع کیا جائے۔