خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 108 خالی بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے،ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے4لاکھ 84 ہزارووٹرزرجسٹرڈ ہیں، پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
مانسہرہ کی 3تحصیلوں میں8ولیج کونسلوں میں ضمنی انتخابات کے لیے 37پولنگ اسٹیشنز پر135پولیگ بوتھ بنائے گئےہیں جن پر صبح8بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہو ا جو بغیر کسی وقفہ کے شام 4بجے تک جاری رہے گا ،ان میں تحصیل بالاکوٹ کی 4مانسہرہ کی 2اور تحصیل اوگی کی دو ولیج کونسلیں شامل ہیں مجموعی طور پر 8ویلج کونسلو ں میں جنرل کونسلر کی چھ جبکہ یوتھ کونسلر کی 2سیٹوں پر کل 29امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ضلع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئےہیں۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے 3روز کے لیے دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش ، ڈبل سواری ،جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہےجبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لے جانے پر بھی پابندی ہو گی ۔