سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)صحافی بھائی تحصیل پریس کلب کے الیکشن کو ذاتیات کی جنگ کی بجائے ادارے کی حرمت کو قائم رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی ممبر تحصیل پریس کلب (رجسڑڈ ) چوہدری حمید نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات سالوں سے غیرفعال پریس کلب کے الیکشن خوش آئندبات ہے اور تمام دوست حق رائے دہی استعمال کر کے اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے اوردوست کو نمائندگی کا حق ملے گا وہ دوستوں کی مشاورت سے کام کرنے کا پابند ہوگا انہوں نے کہاکہ میں دوستوں سے امید کرتاہوں کے تمام دوست پریس کلب کے الیکشن کو پریس کلب تک رکھیں گے اور ووٹ کے لیے صحافت میں ٖغیر فعال لوگوں کے سہارے تلاش نہ کریں تمام دوست اس بات کو نوٹ کریں اور صحافتی تقدس پامال کرنے والوں کا احتساب کریں گے تاکہ سات سال بعد ہونے والے الیکشن سے آنے والے وقت کے لیے بہتر نتایج حاصل ہوں اور تحصیل پریس کلب کو مضبوط دارے کی شکل دی جا سکے۔